اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد گروہ داعش جو اس وقت ابوبکر البغدادی کی رہبری میں مشرق وسطیٰ میں دھشتگردانہ کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے اس کے بارے میں دس اہم نکات کی طرف توجہ کرنا مقصود ہے:
۱: القاعدہ نے داعش سے اپنا رابطہ ختم کر دیا تاکہ داعش کے بھیانک جرائم کی وجہ سے اس کی پوزیشن خراب نہ ہو۔ بن لادن کی موت کے بعد اس کے خفیہ ٹھکانے سے ایک خط ملا جس میں داعش کو شدید مورد تنقید قرار دیا گیا تھا اور القاعدہ کو اس سے دوری کی تاکید کی گئی تھی۔
۲: داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی ایک قتل کیس میں امریکی جیل میں بند تھا لیکن اچانک سن ۲۰۰۹ میں اسے بصرہ کی بوکا امریکی جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔
۳: دھشتگرد گروہ داعش تاریخ کا سب سے زیادہ مالدار گروہ ہے جس کی روزانہ ۳ میلین ڈالر آمدنی ہے اور اس گروہ کی سب سے زیادہ درآمد خام تیل کے غیر قانونی کاروبار سے ہوتی ہے۔
۴: داعش کی فوج گزشتہ تین مہینوں میں تین گنا ہو چکی ہے تین ماہ قبل اسکی فوج ۱۰۰۰۰ تھی جبکہ اس وقت داعش کی فوج ۳۱۵۰۰ تک پہنچ چکی ہے۔ داعش نے حال حاضر میں عراق کے دوسرے بڑے صوبے موصل پر قبضہ کر رکھا ہے۔
۵: امریکہ نے داعش کی بہت ساری فوج کو خود تربیت دی ہے اور بہت سارا اسلحہ امریکہ نے اس کے اختیار میں دیا ہے۔ امریکہ نے شام میں آزاد فوج کے عنوان سے بہت سارے سپاہیوں کو شام کی حکومت سرنگوں کرنے کی غرض سے ٹریننگ دی تھی جو اب داعش کے ساتھ مل گئے ہیں۔
۶: ۲۰۰۰ سے زائد مغربی جوان داعش میں شامل ہو چکے ہیں جو سوشل نٹ ورک پر کی جا رہی تبلیغ کے ذریعے اس کی طرف جذب ہوئے ہیں یہ لوگ داعش کے لیے بہت قیمتی سرمایہ ہیں اس لیے کہ وہ واپس جا کر اپنے ممالک میں بھی داعش کے مقاصد پورا کرنے میں موثر واقع ہو سکتے ہیں۔
۷: داعش سے وابستہ عورتیں عراقی عورتوں کو جسم فروشی کی تعلیم دیتی ہیں اور داعش کے عناصر عراقی عورتوں کا استعمال کرتے ہیں اور عراقی عورتوں کو معمولی پیسہ دے کر ان کے ذریعے اپنی جنسی خواہشات پورا کرتے ہیں۔
۸: داعش نے گزشتہ چار مہینوں کے دوران یعنی جولائی سے اکتوبر تک ۵۵۰۰ عراقیوں کا قتل عام کیا ہے اور رواں سال عراق کے کئی ہزار لوگ داعش کے مظالم کی وجہ سے بے گھر ہو گئے ہیں۔
۹: داعش عراق کے علاوہ لیبیا میں بھی قبضہ کرنے اور اپنی شرعی عدالت قائم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
۱۰: داعش نے عراق کے اقلیتی قبیلے ایزدی پر حملہ کر کے ان کی عورتوں اور بچوں کو زندہ زندہ جلایا جبکہ عیسائی بچوں کو جیلوں میں بند کر کے ان کا کھانا پانی بند کر دیا یہاں تک کہ وہ بھوک و پیاس کی وجہ سے مر گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲